ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب کا وزیرداخلہ کون ہوگا؟ پی ٹی آئی نے حیران کن نام پیش کردیا

datetime 1  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر ، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون ،

ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا مس ایڈوانچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے شہباز حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میںبیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے، ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی موقف دہراتے ہوئے لکھا کہ تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں، نوٹ کرلیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…