اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھوڑی دیر کے لئے سب کچھ بھول جائیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں معیشت 10 اپریل کو کدھر کھڑی تھی اور آج کدھر ہے، آپ کو سارے سوالوں کے جواب مل جائیں گے ان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ بے شک ذمہ داروں کی جواب دہی ہونی ہے اور جلد ہونی ہے۔