ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حکومت 600 میگاواٹ کے ونڈ ، سولر انرجی منصوبوں کے نرخ جاری کرے ، غیرملکی سرمایہ کارکمپنیوں کا مطالبہ

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی، کویتی اور جرمن کمپنیوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ 600 میگا واٹ سے زائد صلاحیت کے حامل صاف اور سستی بجلی کے11 ونڈ اور سولر انرجی منصوبوں کے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ گوادر پرو کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے ان منصوبوں کے ٹیرف کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے

تاہم وزارت توانائی کی جانب سے ابھی تک سرکاری گزٹ میں ان کو جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سپانسرز اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے سے قاصر ہیں۔ پاکستان فارن رینیوایبل انرجی انویسٹرز فورم کی جانب سے وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کو بھیجے گئے خط کے مطابق نیپرا نے ان منصوبوں کیلئے تقریباً 3.5 امریکی سینٹ فی یونٹ کے سب سے کم ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان منصوبوں میں صوبہ سندھ میں نورینکو انٹرنیشنل ٹھٹھہ پاور (100 میگاواٹ کا ونڈ پاور پلانٹ) شامل ہے ، جسے نورینکو انٹرنیشنل نے سپانسر کیا ہے۔ جرمنی میں قائم آئی بی ووگٹ جی ایم بی ایچ ( ib Vogt GmbH )کے زیر اہتمام P&G پی اینڈ جی ) انرجی نے گوادر میں 62.2 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کیلئے لائسنس حاصل کر لیا ہے۔ نیز، کویت میں قائم اینرٹیک نے صوبہ بلوچستان کے شہر بوستان میں 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹ کا لائسنس حاصل کیا ہے، دیگر منصوبوں میں ایران پاک ونڈ پاور پلانٹ (50 میگاواٹ)، سینو ویل (50 میگاواٹ)، شفیع ونڈ (50 میگاواٹ)، جاوید سولر (50 میگاواٹ)، کلاچی سولر (50 میگاواٹ) اور مورو پاور (25 میگاواٹ) شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ان پاور پلانٹس کے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کرے تاکہ ان منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکے۔

فورم کے وی پی اور مورو پاور کمپنی کے سی ای او مصطفی عبداللہ نے گوادر پرو کو بتایا کہ اس معاملے کو وفاقی کابینہ کی سطح پر حل کیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں نورینکو انٹرنیشنل کے حکام کو ان کے منصوبے سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی تھی۔

گوادر پرو کے مطابق مصطفی نے کہا کہ یہ کمپنیاں پہلے ہی زمین کی خریداری اور کاغذی کارروائی پر ان منصوبوں میں 20 ملین امریکی ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر چکی ہیں اور تمام منصوبے عملدرآمد کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کے پاور مکس میں قابل تجدید توانائی کے بڑھتے ہوئے حکومتی وڑن کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے 450 ملین امریکی ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور زیادہ سے زیادہ 800 ملازمتیں پیدا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…