تربت (این این آئی)بلوچستان کے شہر تربت میں فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہرکریکرسے زور دار دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر ہوا، دھماکے کے وقت فٹبال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں