اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

فنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کیوں نہیں کرتے؟محمد زبیر نے سوالات اٹھا دئیے

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا ہے ۔پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں،وہ  یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے ،انہوں نے کہا 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن

کمیشن میں پڑا ہے، یہ کیس پی ٹی آئی کے اپنے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کیخلاف دائر کیا تھا اور انہوں نے رقم منتقلی کے تمام شواہد پیش کیے ، اب پی ٹی آئی یہ فیصلہ رکوانے کیلئے مختلف حیلے بہانے کررہی ہے، اگرفنانشل ٹائمز کی رپوٹ غلط ہے تو ان کیخلاف کیس کریں۔ انہوں نے کہا برطانوی اخبار بتا رہا ہے کس طرح چیریٹی کا پیسہ منتقل ہوا،مسلم لیگ ن کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے پھر بھی مسلم لیگ ن کے تمام ارکان عدالتوں میں پیش ہوئے،نواز شریف نے اپنے اثاثوں کا پورا حساب دیا، ہماری پارٹی کے تمام ارکان نے اپنے اثاثوں کا جواب دیا لیکن عمران خان کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا عمران خان سے فارن فنڈنگ کا سوال کریں گے اور باربار کریں گے اگر آپ اتنے صادق اورامین ہیں تو اپنے اثاثوں کا جواب دیں، انہوں نے کہا ہم نے نیب کیسز اور جیلیں بھگتیں ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنائے کیونکہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے،وہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے خودتعینات کیااور اسکی تعریفیں کیا کرتے تھے اور آج الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ، عمران خان کے دور میں چینی اور گندم جیسے بڑے سکینڈل سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے فل کورٹ کا مطالبہ اس لیے کیا تھا کہ کسی کو فیصلے پر اعتراض نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…