اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟
تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قانون کا مقصد ہے ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے لہذا تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کیس سے متعلق فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے،
پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے ز ائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں،
اوورسیز پاکستانی ملک اور پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈ فراہم کرتا ہے،
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو فنڈنگ کے راز ابھی تک سامنے کیوں نہیں آ رہے؟