بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرینا ولیمز نے دوسری مرتبہ سنسناٹی ویمنز ٹینس ٹائٹل جیت لیا

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوبایو(نیوز ڈیسک) سرینا ولیمز نے لگاتار دوسری مرتبہ سنسناٹی ویمنز ٹینس ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو 6-3 ،7-6 (7/5) سے شکست دی، 33سالہ امریکی سپراسٹار کی یہ سیزن میں پانچویں جبکہ مجموعی طور پر 69 ویں ٹرافی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی سیٹ میں دونوں فائنلسٹ پلیئرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔سرینا ابتدائی جھٹکے کے بعد خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہیں اور پہلا سیٹ جیت لیا، تاہم دوسرے سیٹ میں سیمونا نے ان کیخلاف بھرپور فائٹ کرتے ہوئے مقابلے کو ٹائی بریکر پر پہنچایا، سرینا نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 99 منٹ جاری رہنے والے مقابلے کو فتح پر تمام کرلیا، اس دوران انھوں نے 15 ایسز بھی لگائیں، کامیابی کے بعد سرینا کا سنسناٹی میں ریکارڈ21-4 ہوگیا، اب وہ یوایس اوپن کی تیاریوں کیلیے نیویارک جائیں گی، امریکی پلیئر نے رواں برس اپنے تمام پانچوں فائنلز میں فتح سمیٹی جس میں تین گرینڈ سلم ٹرافیزبھی شامل ہے،میامی اور اب سنسناٹی ماسٹرز ٹائٹل بھی ان کے قبضے میں آگیا۔سرینا ولیمز کے پاس آئندہ ہفتے شروع ہونے والے یوایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے، وہ ایک کلینڈر ایئر میں چاروں گرینڈ سلم جیت سکتی ہیں۔انھوں نے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل فتوحات میں آل ٹائم فہرست میں سابق آسٹریلوی پلیئر ایوینی گولاگونگ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن بھی پالی، مارٹینا نیوراٹلووا 167 سنگلز ٹائٹلز کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ سرینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمونا نے میرا ڈٹ کر مقابلہ کیا،وہ میرے لیے چیلنج بنی رہیں اور مجھے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے پر مجبور کیے رکھا، میں اب بھی سمجھتی ہوں کہ میرے کھیل میں بہتری کی گنجائش ہے، انھوں نے مزید کہا کہ دباﺅ کی حالت میں جیتنا اہم ہوتا ہے، ہر کوئی اسے نہیں سنبھال سکتا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…