بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو278رنز سے ہراکر سیریز 1-1سے برابرکر دی

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) روی چندرن ایشون کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت نے میزبان سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ میں 278 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔کولمبو کے سارا اوول گراو ¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 393 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کی جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 306 اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے لوکیش راہل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپننگ بلے باز لوکیش راہل نے 108 اور دوسری اننگز میں اجنکایا ریہانے نے 126 رنز بنائے جب کہ سری لنکن کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز پہلی اننگز میں 102 رنز بنا کر نمایاں رہے اور دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلنے والے کمار سنگارا بھی صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 5،امت مشرا نے 3 جب کہ ایشانت شرما اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…