بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر سے 1700 افراد ہلاک

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی) ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اب تیزی سے نمایاں ہونے لگے ہیں اور ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک بھی اب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم یورپی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے گزشتہ کئی

دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے اسپین اور پرتگال میں اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسپین میں 10 سے 17 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 678 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پرتگال میں 7 سے 18جولائی کے درمیان 1063 اموات ریکارڈ کی گئی۔ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز کا کہنا تھا کہ اسپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 10 روز میں 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئیں، شہری شدید گرمی میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دوسری جانب شدید گرمی فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بھی بنی ہے جسے بھجانے کا کام جاری ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اب تیزی سے نمایاں ہونے لگے ہیں اور ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک بھی اب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ پرتگال میں جنگلات کا 75 ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…