لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کرونا وائرس ہو گیا ۔مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔رپورٹ پازیٹو آنے پر مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازنے
عوام سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعا ئوںکی درخواست ہے۔مریم نواز نے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پنجاب بھر میں دورے کئے تھے ۔مریم نواز نے آخری روز لاہور اور ملتان میں بھی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے رابطے میں رہنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے ٹیسٹ کرائیں گے۔دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 172نئے کیسز سامنے آئے ہیں،صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 510,099 ہو چکی ہے،اب تک صوبہ بھر میں 494,812 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی،صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,581 تعداد ہو چکی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6998تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں،صوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 11,397,843تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا وائرس سے 131جبکہ راولپنڈی سے 12کیسز رپورٹ ہوئے۔