لندن (نیوزڈیسک)یاسرشاہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی،سابق آل راو¿نڈر اظہر محمود نے ایشز کی فاتح ایلسٹر کک کی انگلش ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سپین اٹیک انگلینڈ کےلئے خطرہ ہے تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں تین ٹیسٹ چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ انگلش کاو¿نٹی سرے کی نمائندگی کرنے والے سابق پاکستان آل راو¿نڈر اظہر محمود نے کہاکہ ایشز کی فاتح ٹیم کیلئے یاسر شاہ کی لیگ اسپن باو¿لنگ ایک بہت سخت چیلنج ہو گا۔انگلینڈ اسپنرز خصوصاً لیگ اسپن کو بہت اچھا نہیں کھیلتے اور میرے خیال میں سیریز کے نتیجے کا بہت حد تک انحصار یاسر کی کارکردگی پر ہو گا، میرے خیال میں یاسر شاہ انگلینڈ کے لیے خاصی مشکلات کھڑی کر سکتے ہیںتاہم انہوں نے ساتھ ساتھ پاکستان کے دوسرے باو¿لرز پر زور دیا کہ انہیں بھی یاسر کا ساتھ دینا ہو گااس سلسلے میں دوسرے اسپنر کا انتخاب بھی بہت اہم ہو گااظہر محمود کے مطابق سیریز میں پاکستانی باو¿لنگ اٹیک کی قیادت ایک بار پھر یاسر شاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یاسر کی کارکردگی پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہو گی۔ انٹرنیشنل سطح پر آنے کے بعد سے ان کی کارکردگی بہت متاثر کن رہی ہے اور وہ ایک اٹیکنگ باو¿لر ہیں یاسر نے ثابت کیا ہے کہ وہ دباو¿ برداشت کر سکتے ہیں اور ان اعتماد بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































