بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں بڑے خطرے نے سراٹھالیا،ہائی الرٹ جاری

datetime 23  اگست‬‮  2015
An Aedes albopictus female mosquito feeds on a human blood meal. Photo by James Gathany, Centers for Disease Control and Prevention
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں مون سون سیزن کے بعد ڈینگی کے خطرات منڈلانے لگے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ اورہزارہ ڈویڑن میں ڈینگی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل خیبرپختونخوا کے مطابق پورے صوبے میں ڈینگی کے حوالے سے کوئی خطرناک صورتحال درپیش نہیں البتہ حکومت نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈڈویڑن کے لوئردیر، سوات اورملاکنڈ سمیت ہزارہ ڈویڑن کے ہری پور، ایبٹ آباداورمانسہرہ میں ڈینگی کا خطرہ ہوسکتا ہے جس کے لئے پورے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کی کیفیت میں رکھا گیا ہے اوران علاقوں میں ڈینگی کے مچھرکومارنے کے اسپرے بھی کرائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا سوات میں بھی ڈینگی کی صورتحال ابھی تک قابومیں ہے جہاں پرسال 2013 میں 9ہزارسے کچھ زائد کیسزمنظرعام آئے تھے جواگلے سال یعنی 2014 میں 300 تک گئے اوراب حالت یہ ہے کہ وہاں پرصرف دوکیسزسامنے آئے ہیں جن میں سے ایک باہرسے آیا ہوا لگتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پورے صوبے میں ڈینگی سے بچاو کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی سے لیکراکتوبرتک کا عرصہ ڈینگی کے مچھرکی افزائش کے لئے سازگارہوتا ہے اوراب بھی کسی حد تک خطرات موجود ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…