پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب غریب ہوگیا، بشری بی بی اور فرح خان کے بچے امیر ہو گئے، مریم نواز

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب غریب ہوگیا، بشری بی بی اور فرح خان کے بچے امیر ہو گئے، نوازشریف اورشہبازشریف نے ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا تھا، اس باربھی ن لیگ عوام کو بحرانوں سے

نکالے گی،لوگوں کے منہ سے جو نوالہ تم نے چھینا ہے پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا،17 جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری دیں گے، شہباز شریف جلد پٹرولیم قیمتوں پر بڑا ریلیف دینگے ۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا تھا، اس باربھی ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکالیگی۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا، یہ عدالت میں چلا گیا ہے کہ غریب کی مفت بجلی کو روکا جائے تاہم 17 جولائی کے بعد عوام کی بجلی فری دیں گے۔مریم نواز نے شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 جولائی کو شیر آ رہا ہے، حدنگاہ تک لوگ ہی لوگ ہیں مجھے کرسی نظر نہیں آرہی ہے، شیخوپورہ میں آج ہر قدم پر جلسہ ہورہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ چند دن پہلے یہاں پر کون آ کر جلسی کر کے گیا تھا؟ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ آج کل وہ ٹی وی پر وہ آکر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے تاہم ڈیڑھ گھنٹے میں ڈیڑھ منٹ بھی نہیں بتا سکتا کہ پنجاب والو! میں نے آپ کی کیا خدمت کی ہے؟ گالیاں نکالنے والے کو اس سے بڑی گالی کیا ہوگی کہ وہ چارسال میں اپنے چار کام نہیں بتا سکتا؟مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولے اور الزامات لگائے بغیر آپ کی روٹی ہضم نہیں ہوتی،

کبھی عوام کو یہ تو بتا دو چارسال میں عوام کی کیا خدمت کی ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا عمران خا ن نے شیخوپورہ میں ایک بھی منصوبہ لگایا؟انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ انڈر پاس، یہ سڑکیں بھی نواز شریف نے بنائی ہیں، عمران خان کی وجہ سے ہمیں بجلی مہنگی کرنی پڑی، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں، عوام جانتیہیں مہنگائی کس کی وجہ سے ہے، مہنگائی

عمران خان کے 4 سالہ ظلم کی وجہ سے ہے۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کے منہ سے جو نوالہ تم نے چھینا ہے پنجاب تمہیں معاف نہیں کرے گا، یہ پنجاب کے جس حلقے میں ووٹ مانگنے جائے اس سے پوچھنا پنجاب سے دشمنی کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صرف پنجاب کے لیے نہیں پورے پاکستان کیلئے آٹا سستا کیا، شیر پر بھروسہ رکھنا مہنگائی میں کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں،آنے والے چند دنوں میں شہباز شریف عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔

مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! سن لو، تم کچھ بھی کر لو نواز اور شہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے، تمہارے چودہ طبق بھی روشن کریں گے، عمران خان نے مسلم لیگ ن پر جھوٹے الزامات لگائے،پنجاب کے عوام 17 جولائی کو ان کی سیاست دفن کرنے جا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا وزیراعظم ہاس کو یونیورسٹی بناں گا، وزیراعظم ہاس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنا دیا، ویڈیو کیذریعے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا، ایک خاتون عمران خان کے پاس انصاف کیلئے گئی تھی، عمران خان نے خاتون کی ویڈیو اپنے پاس رکھ لی۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی، چند ماہ میں ن لیگ عوام کو بحرانوں سے نکال لے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…