وزارتوں اور محکموں کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری اور حکومتی اخراجات پربیرون ملک علاج پر پابندی عائد
اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے وزارتوں اور محکموں کیلئے
ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری اور حکومتی اخراجات پربیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی۔تفصیل کے مطابق حکومت کی
کفایت شعاری کمیٹی کی سربراہی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کرینگے۔10رکنی کمیٹی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کرائے گی۔
وزارتوں اورمحکموں کیلئے ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری ممنوع ہوگی تاہم ایمبولینس، اسکولوں کیلئے بسیں اور فضلہ اٹھانے
والی گاڑیاں مستثنیٰ ہوں گی۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے ازحدضروری آسامیوں کے سوا نئی آسامیوں پر پابندی اور حکومتی اخراجات
پربیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد ہوگی۔مخصوص ترقیاتی منصوبوں کے سوا دفاتر کیلئے نئے فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد ہے
جبکہ غیرملکی وفود کیعلاوہ سرکاری لنچ، ڈنر، ہائی ٹی پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو یوٹیلیٹی اخراجات 10 فیصد کم،
افسران کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال 30فیصد کم اور غیر ضروری سفر کی بجائے ویڈیو لنک سے اجلاس کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔