جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا، گرفتاری کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)سینئر صحافی عمران ریاض خان نے گرفتاری کے وقت گاڑی میں ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے  کہا کہ اپنی ضمانت کرانے کیلئے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اسلام آبادٹول پلازہ پر مجھےگرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ

ہدایت کرچکےہیں کہ گرفتاری نہیں کی جاسکتی تاہم ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ ٹول پلازہ پر گرفتار کرلیا گیا۔عمران ریاض نے کہا کہ مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا میرے پر 30 مقدمےکر دیئے اور اسلحہ چھین لیا، گرفتاری کرنی ہےتوکرلیں، گرفتاری کاتجربہ کرناہےتویہ بھی کر لیں میں تیارہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سب صحافیوں کو پیغام ہےکچھ بھی ہو جائے اپنا کام جاری رکھیں۔دوسری جانب عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عمران ریا ض خان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ موبائل پر میرے ساتھ رابطے میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے عمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا،عمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ بھی کی جس کو ٹوئٹرنے ہٹا دیا۔عمران ریاض کے وکیل نے بتایا کہ سینئر صحافی کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم ہے اجازت کے بغیر کسی صحافی کو گرفتارنہیں کیا جائے گا۔وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض خان کے خلاف اب تک 30 سے زائد جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں ان تمام ایف آئی آر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ گئے عدالت نے ضمانت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…