راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کلاک ٹاور سے خانہ کعبہ کی ویڈیو شیئر کر دی
شعیب اختر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کلاک ٹاور کی اونچائی سے مکہ مکرمہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔شعیب اختر کی جانب سے
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہنا ہے کہ دیکھیں میں کتنا خوش نصیب ہوں، صبح جیسے ہی میری آنکھ کھْلتی ہے
سب سے پہلے میرے سامنے خانہ کعبہ ہوتا ہے، سب سے پہلی میری نظر خانہ کعبہ پر جاتی ہے۔اس ویڈیو میں شعیب اختر اپنے فالوورز کو اپنا روم بھی دکھا رہے ہیں
۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احرام پہنے اپنی تصاویر جاری کی تھیں۔
شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو اس ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔