جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

لگژری آئیٹمز کی درآمد پر پابندی ختم کر دی گئی

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے لگژری آئیٹمز کی درآمد پر پابندی ختم کر دی ہے ،پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے اور افغانستان سے پاکستانی روپے میں درآمدات کی اجازت بھی دے دی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے لگڑری اور غیر ضروری اشیائ� کی درآمد پر 30 جون 2022 سے پابندی کے خاتمے کی تصدیق کی۔اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی اشیائ� پر سبسڈی کو جاری رکھنے اور جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے پیش نظر نیشنل ڈیزیزایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی جب کہ ٹیلی کام لائسنس کے اجراء کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ای سی سی نے ٹیلی کام لائسنس کے اجرائ� کے لیے کمیٹی قائم کردی ہیاجلاس میں افغانستان سے پاکستانی کرنسی میں درآمدات کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی جائے گی۔اس کے علاوہ اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی اجازت بھی دیدی گئی ہے۔ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے فنڈز منظورکئے ہیں۔اجلاس میں وزارت اقتصادی امور اور وزارت منصوبہ بندی کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری اوربینک آف خیبر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے مارک اپ کی ادائیگی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے اس کے علاوہ مالی سال 2021-22 کیلئے ملنے والی غیر ملکی امداد کو استعمال کیلئے ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…