اوسلو(این این آئی)نارویجن کروزلائن جہاز نارویجن سن الاسکا میں برفانی تودے (آئس برگ)سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعداس کو مرمت کے لیے سیاٹل میں لنگرانداز کرناپڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کروزجہاز الاسکا میں ہوبارڈ گلیشیر کے قریب ایک برفانی تودے کے کچھ حصے سے ٹکرایا تھا۔اس کے بعد اس کو سیاٹل کی بندرگاہ لے جایا گیا ۔اس جہاز میں دوہزارمسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ حادثے کے بعد اس کو الاسکا کی بندرگاہ جونیا منتقل کیا گیا جہاں اس کا معائنہ کیا گیا۔ بالآخر حکام نے اسے کم رفتار سے سیاٹل سے جانے کی اجازت دے دی ۔تصادم کے وقت جہاز میں سوار ایک خاندان نے بتایا کہ اس کا اثر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی دروازہ زور سے ٹکرا رہا ہو۔اس موقع پر سوار افرادمیں سے ایک نے کہاکہ مجھے لگ رہا تھا جیسے ٹائی ٹینک 2ہونے والاہے۔