جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

مدینہ منورہ میں 10روزکے دوران 19عازمینِ حج کے دل کی سرجری

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی)مدینہ منورہ میں واقع امراض قلب کے مرکزمیں سعودی ڈاکٹروں نے گذشتہ 10 روزمیں 19عازمینِ حج کے دل کی کامیاب سرجری کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ مدینہ منورہ میں امراض قلب کے مرکز میں

گذشتہ دس روز کے دوران میں مختلف اسپتالوں اور ہلال احمر آپریشنز سینٹرسے متعدد مریض منتقل کیے گئے ۔ مرکز میں ان کی ضروری سرجری کی گئی ہے اور انھیں علاج ومعالجے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔امراض قلب اور سرجری مرکز دل کے امراض کا شکار عازمین حج کی طبی نگہداشت کرتا ہے اوران کی اچھی صحت کے ساتھ مناسک حج کی ادائی کے لیے ضروری رہ نمائی ،علاج اور ادویہ مہیاکرتا ہے۔وزارتِ صحت نے رواں موسم حج کے منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ،اس کے نواح میں مقدس مقامات اور مدینہ منورہ میں واقع 23 اسپتالوں اور147 مراکزِصحت میں معالجین اور طِبی عملہ تعینات کیا ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کں کو علاج ومعالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔وزارت صحت نے دونوں مقدس شہروں میں واقع اسپتالوں میں 4654 داخلی بستروں کے علاوہ 25 ہزار سے زیادہ ہیلتھ پریکٹیشنرز اور انتہائی نگہداشت یونٹوں میں 1080 بسترمہیا کیے ہیں اور وہاں 238 طبی ماہرین اوران کے معاونین پر مشتمل عملہ تعینات کیا ہے جبکہ لو لگنے (ہیٹ اسٹروک)سے متاثر ہونے والے مریضوں کے لیے الگ سے 238 بستر مختص کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…