جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کا حملہ،آسٹریلوی سیاخ خاتون ہلاک

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی) مصری حکام نے بحیرہ احمر کے ساحل کے ایک علاقے کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام ایک دن قبل شارک کے حملے میں ایک آسٹرین خاتون سیاح کی ہلاکت اٹھایا گیا ہے۔ آسٹرین خاتون غردقہ شہر کے قریب سمندر میں تیراکی کررہی تھیں کہ ان پر ایک شارک نے حملہ کردیا تھا۔مصری محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ شارک کے حملے میں

ایک ٹانگ اور ایک بازو سے محروم ہونے والی 68 سالہ خاتون کو غردقہ کے ایک نجی اسپتال میں لائے جانے کے فورا بعد دم توڑ گئی۔اہلکار نے مزید کہا کہ سیاح بمشکل زندہ تھی جب اسے جمعہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ طبی عملے کی جانب سے اسے بچانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔بحیرہ احمر کے گورنر کے دفتر سے جاری کردہ ایک داخلی دستاویز کے مطابق حکام نے علاقے کو تین دن کے لیے بند کرنے اور غوطہ خوری، اسنارکلنگ اور ونڈ سرفنگ سمیت تمام “سمندری سرگرمیوں” پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہی گیری کی کشتیوں کو بھی ہرغدقہ کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔دوسری طرف سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ آن لائن گردش کر رہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شارک نے عورت پر ساحل کے نسبتا قریب حملہ کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے اردگرد کا پانی خون کے بہنے کی وجہ سے سرخ ہو گیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ ساحل تک پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوئی۔وزارت ماحولیات نے بتایا کہ راس محمد نیچر ریزرو میں شارک ریف ڈائیونگ ایریا کے قریب سطحی تیراکی کی مشق کے دوران تین افراد پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حملہ آور شارک ایک سمندری سفید پنکھ شارک ہے، جس کا سائز تقریبا دو میٹر ہے اور یہ انسانوں کے لیے جارحانہ ہے۔مصر کے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں حالیہ برسوں میں شارک کے حملے نسبتا کم ہوئے ہیں۔سنہ 2020 میں ایک یوکرینی لڑکا اپنا بازو کھو بیٹھا اور ایک مصری ٹور گائیڈ شارک کے حملے میں اپنی ایک ٹانگ کھو بیٹھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…