جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ایازصادق نے الیکشن ٹریبونل کافیصلہ چیلنج کرنے کااعلان

datetime 22  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل کیطرف سے نااہل ہونے کے بعد ایازصادق نےالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ایک نجی وی کے مطابق ایازصادق الیکشن ٹریبونل کے ایازصادق نے کہاالیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کاذکرنہیں کیااگراس الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تواس کامیں ذمہ دارنہیں ہوں .۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 اور پی پی 147 کے الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ آنے کے بعد الیکشن ٹربیونل کے باہر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیئے اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے رہے۔ واضح رہے گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کو ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے مسلم لیگ سردار ایاز صادق 93 ہزار 389 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ عمران خان 84517 ووٹ حاصل کر سکے یعنی عمران خان کو 8 ہزار 872 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ این اے 122 دھاندلی کیس، کب کیا ہوا؟ گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کو ملک بھر میں ہونیوالے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس سے مسلم لیگ سردار ایاز صادق 93 ہزار 389 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ عمران خان 84517 ووٹ حاصل کر سکے یعنی عمران خان کو 8 ہزار 872 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان نے پانچ جولائی دو ہزار تیرہ کو الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔ ستمبر دو ہزار تیرہ کو الیکشن ٹربیونل کی کاروائی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ نومبر دو ہزار چودہ کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو این اے ایک سو بائیس دھاندلی کیس کی کاروائی کی اجازت دیدی۔ ہائیکورٹ نے ٹربیونل کی کاروائی روکنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی یعنی 14 مہینوں کے بعد ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کاروائی پر حکم امتناعی خارج کر دیا۔ دسمبر دو ہزار چودہ کو ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حلقے کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کی درخواست کو منظور کر لی۔ ٹربیونل نے جانچ پڑتال کے لیے ریٹائرڈ سیشن جج غلام حسین کو لوکل کمیشن مقرر کیا۔ لوکل کمیشن نے 48 دنوں میں ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر کے انکوائری رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروا دی۔ لوکل کمیشن نے واضح کیا کہ این اے 122 میں بےضابطگیاں ضرور ہیں لیکن دھاندلی نہیں ہوئی۔ چودہ فروری دو ہزار پندرہ ٹربیونل نے این اے 122 کا ریکارڈ نادرا کو بھجوانے سے متعلق عمران خان کی ایک اور درخواست منظور کر لی گئی۔ نادرا نے 4 ماہ کے بعد یعنی 14 جون 2015 کو این اے 122کی فرانزک رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروائی۔ نادرا کی رپورٹ 781 صفحات پر مشتمل تھی۔ نادرا نے اپنی رپورٹ میں این اے 122 بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا ذکر کیا۔ نادرا نے این اے 122میں کل کاسٹ کیے گئے 1 لاکھ 84 ہزار 151 ووٹوں کی تصدیق کی جس میں سے 73 ہزار 478 ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے تصدیق ہو سکی۔ ووٹوں کی حتمی رپورٹ کے بعد نادرا حکام نے ایک سپلیمنٹری رپورٹ بھی ٹربیونل میں جمع کرائی جس کو کیس کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔ 16جون کو ٹربیونل کے جج کے حکم پر عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکلا نے حتمی دلائل کا آغٖاز کیا۔ 17 اگست کو عمران خان اور سردار ایاز صادق کے وکل نے حتمی دلائل مکمل کیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ این اے 122میں مبینہ دھاندلی کیس کی مکمل کاروائی دو سال ایک ماہ 17 دن کے بعد مکمل ہوئی۔ این اے 122 میں دھاندلی کےخلاف کیس کی کل 58 مرتبہ سماعت کی گئی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…