اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی پریس کانفرنس نا معلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی وزیر داخلہ کے ترجمان کی طرف سے میڈیا تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہفتہ کی شام 6 بجے پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے تاہم بعد ازاں ترجمان کا تحریری پیغام آیا کہ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے لیکن ترجمان نے پریس کانفرنس ملتوی کئے جانے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا. وآضع رہے کہ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو بھی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس سینٹر مشاہد اللہ خان کے ایک انٹرویو سے پیدا شدہ صورتحال اور پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی خودکش دھماکے میں شہادت کے باعث منسوخ کر دی تھی تاہم اس ہفتہ کو ہونے والی پریس کانفرنس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی گئی۔















































