پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عمران خان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا‘ وزیر اعظم بھی نواز شریف ہی رہیں گے‘ شرط کیا ہے ۔ 

datetime 12  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو احتجاج روک دیں گے اور اگلے پلان کا دار و مدار صرف جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر ہے اورجس طرح کراچی والوں نے ہمارا ساتھ دیا اب لاہور والے بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ کراچی میں نرسری پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزادی کے لیے قربانی دینے پر کراچی کے عوام کا مشکور ہوں جب کہ ان سے معذرت بھی چاہتا ہوں،کراچی والوں نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا اب لاہور والے بھی اسی طرح ہمارا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں، ہم نوازشریف پر مزید دباؤ ڈالیں گے اور 2013 کا الیکشن چوری کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نیا پاکستان اور حقیقی جمہوریت نظر ارہی ہے ہم ملک میں میرٹ چاہتے ہیں، نئے پاکستان میں حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے اور جو خاندان ملک پر مسلط ہیں انہیں جانا ہوگا جس کے بعد میرٹ پر نئی لیڈر شپ آئے گی۔دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت 48 گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے، لاہور میں احتجاج سے قبل جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے تو احتجاج روک دیا جائے گا لیکن لاہور کے احتجاج کے بعد حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام امیدوں پر پورے اترے جب کہ تبدیلی کے لئے عوام نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ رانا ثنا اللہ کتنا بڑا غنڈہ ہے، فیصل آباد میں ہمارے کارکنوں پر حملہ کرنے والے رانا ثنا اللہ کے ساتھ موجود تھے، کل پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو سب کچھ بتاؤں گا، مسلم لیگ (ن) والوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف کا برگر کراؤڈ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ عورتیں اور بچے ہوتے ہیں اگر ان پر گلو بٹوں سے حملہ کروا دیا جائے تو یہ لوگ بھاگ جائیں گے لیکن 14 اگست کے احتجاج کے بعد سے پارٹی تبدیل ہو چکی ہے، لوگ اب مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کا مطالبہ اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ جس ملک میں حقیقی جمہوریت ہوتی ہے تو وہاں لوگ میرٹ کے ذریعے اوپر آتے ہیں، حکمرانوں کا احتساب ہوتا ہے اور جمہوریت میں پیسہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے پاس جانے کے بجائے عوام پر خرچ ہوتا ہے لیکن یہاں جمہوریت کبھی آئی ہی نہیں، سیاست میں چند خاندانوں کا قبضہ ہے، ان لوگوں نے میٹرو پروجیکٹ پر اربوں روپے کی کرپشن کی اور کراچی میں بن قاسم پر جو پاور پراجیکٹ لگ رہا ہے اس کے لئے بھی ان کا فرنٹ مین سیف الرحمان قطر میں بیٹھا ہے، موٹر وے پر بھی یہ لوگ اربوں روپے بنائیں گے، اتنے بڑے بڑے پراجیکٹ بنا رہے ہیں لیکن اسپتالوں میں ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی دوائیں دستیاب ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…