بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمیر کے بغیر مذاکرات قبول نہیں،بھارت جانے کیلئے تیار ہیں ،پرویزرشید

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیس) پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہونگے کشمیر کا مسئلہ بات چیت کا حصہ ہوگا ، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج صاحب بوریا بستر باند ھ کر بیٹھے ہیں ، فائلیں تیار ہیں، دنیا میں ایسے کونسے مذاکرات ہیں جہاں مہمانوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہو ، بات چیت کے زریعے ہی معاملات کو حل کرنا ہوگا ، پرویز رشید نے کہا کہ اگر بھارت کو دہشت گردی پر بات کرسکتا ہے تو تو پاکستان کو بھی بات کرنے کا حق حاصل ہے ، اگر بھارت عین موقع پر مذاکرات ختم نہیں کرتا تو سرتاج عزیز صاحب مذاکرات کیلئے بھار ت ضرور جائیں گے ، بھارت اپنے موقف پر ڈتا رہتا ہے تو عالمی دنیا میں شرمندگی کا سامنا بھی انہیں کرنا پڑے گا اور جواب دینا ہوگا کہ کیوں مذاکرات ختم کیے ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات میں ہمیشہ سرکریک ، سیاچن ، دہشت گردی کے مسائل کو شامل کیا جاتا رہا ہے اور کشمیر کا مسئلہ بھی اسی طرح بات چیت کا حصہ رہا ہے ، بھارت سے توقع کرتے ہیں وہ ہماری عزت و قار کا خیال رکھے گا ، حلقہ این اے 144کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ عدالتی کمیشن نے تو یہی بتایا ہے کہ آج فیصلہ دے دیں گے، ن لیگ ہر طرح کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے قانونی و آئینی حدود کا خیال رکھے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…