بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں چائنا کٹنگ کی تحقیقات میں پیشرفت،بینکر سمیت 2افراد کےخلاف پہلا مقدمہ درج

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں چائنا کٹنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور ایک بینکر سمیت 2 افراد کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اقبال رشید بینکر، احسن عرف چنوں ماموں کے اکاونٹ کھول کر رقم منتقل کرتا تھا۔لندن کے 6بینک اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے ۔دبئی میں ہوٹل خریدا گیا ۔چائنا کٹنگ کے بادشاہ چنوں ماموں کے جرائم کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔ایف آئی اے نے چنوں ماموں کے جعلی اکاونٹ کھولنے والے بینک منیجراقبال رشید کو گرفتار کرلیاہے جس نے احسن عرف چنوں ماموں، اس کی بیوی، بیٹے اور 2 بیٹیوں کے نام سے 2نجی بینکس میں جعلی اکاونٹس کھولے۔ان اکاونٹس سے دو سال کے دوران 15 کروڑ سے زائد کی رقم لندن، دبئی اور شارجہ منتقل کی گئی جبکہ پوری فیملی 2013 کے بعد پاکستان آئی ہی نہیں ۔ ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ چنوں ماموں اینڈ فیملی کے بینک اکاونٹس سے لندن کے 6 مختلف بینک اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل کیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دسمبر 2014 سے مئی 2015 تک بڑی رقوم دبئی کے 2مختلف بینکوں میں بھی منتقل کی جاتی رہیں اور چنوں ماموں نے اس رقم سے مئی 2015 میںدبئی میں ایک فور اسٹار ہوٹل خریدا چنوں ماموں اینڈ فیملی کے بینک اکاونٹس میں فیصل مسرور اور مجیب اللہ صدیقی نامی ملزمان رقوم جمع کراتے تھے۔ ملزمان نے گلستان جوہر میں 2پلاٹس پر قبضہ کرکے رہائشی پروجیکٹ بنادیے اور پروجیکٹس میں بکنگ کرانے والوں کی اقساط بھی چنوں ماموں کے اکاونٹ میں جمع ہوتی تھیں جبکہ 3تلوار پر ایس ٹی پلاٹ ڈی29اور باتھ آئی لینڈ میں قبضہ کیے گئے دونوں پلاٹس کی رقم بھی چنوں ماموں کے اکاونٹس میں جمع کرائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…