پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

رحیم یارخان’معذور شوہر سے طلاق لینے کی خاطر بیوی نے آشنا سے ملکر مبینہ طور پر بچوں کو زہر ملا دودھ سوڈاپلادیا،2دم توڑ گئے

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان(این این آئی)معذور شوہر سے طلاق لینے کی خاطر بیوی نے آشنا سے مل کر مبینہ طور پر بچوں کو زہر ملا دودھ سوڈاپلا کر موت کے گھاٹ اتاردیا، دو بچوں کو ڈاکٹروں نے زندہ بچالیا،شوہر نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے رکھی، ایڈیشنل سیشن جج نے دادا کی جانب سے

دائرکی جانیوالی رٹ پر بیوی،آشنا اورمبینہ طورپر مجرمانہ طورپر خاموشی اختیارکرنے والے شوہر کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ایک ماہ بعد قتل کامقدمہ درج، تاحال کوئی گرفتارعمل میں نہ آسکی، تفصیل کے مطابق محلہ کھوکھراں کے رہائشی ضامن حسین نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں دائر کی جانیوالی اپنی رٹ میں موقف اختیارکیا کہ اس کے ایک ٹانگ سے معذور بیٹے جعفر حسین کی شادی دس سال قبل شازیہ بی بی سے ہوئی تھی جس سے چار بچے 7سالہ محمدحسین،6سالہ محمدحسن، 4سالہ بیٹی آمنہ اور 3سالہ زہرا زندہ حیات تھے، اسی دوران بہو شازیہ نے محمدصادق نامی شخص کے ساتھ مبینہ تعلقات استوار کرلئے جو کچھ عرصہ قبل چاروں بچوں سمیت اپنے آشنا محمدصادق کے ہمراہ گھرسے فرار ہوگئی تھی، تاہم برادری طورپر بہواوربچوں کو واپس کردیاگیا،واپس گھرآنے پر بہو شازیہ نے معذور شوہر جعفرحسین کودھمکی دی کہ وہ بچون کوقتل کرکے دوبارہ آشنا کے ہمراہ فرار ہوجائے گی دھمکی کے باوجود بیٹے جعفرحسین نے مجرمانہ خاموشی اختیارکئے رکھی اس کے کہنے کے باوجود شازیہ بی بی کوطلاق نہ دی، 11مئی کی شب ملزمہ شازیہ نے عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چاروں بچوں کو زہرملادودھ سوڈا پلادیا جس سے چاروں بچوں کی حالت غیرہوگئی،

تاہم اس کے بروقت گھر پہنچنے پربچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں 6سالہ حسن اور4سالہ آمنہ جسم میں زہرپھیل جانے کے باعث دم توڑگئے

جبکہ ڈاکٹروں نے 7سالہ محمدحسین اور3سالہ زہرا کو زندہ بچالیا، ملزمہ شازیہ بی بی نے آشنامحمدصادق کی ملی بھگت سے بچوں کو زہرپلاکر قتل کیاجبکہ بیٹے جعفرحسین نے

بدستورخاموشی اختیارکیئے رکھی جو جرم میں برابرکاشریک ہے، فاضل عدالت نے دادا ضامن حسین کی دائرکی جانیوالی رٹ پر ملزمہ شازیہ بی بی،

ملزم جعفرحسین اور آشنا محمدصادق کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ لائی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…