اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آج دیے جانے والے متوقع فیصلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیصلے کا انتظا رہے ، عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اس لیے اگر آج کا فیصلہ میرے خلاف بھی آتا ہے تو چپ چاپ تسلیم کرکے چلا جاﺅنگا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بچپن کی دوستی ہے ، جب ہم چھوٹے تھے تو ایک بارکرکٹ کھیلتے ہوئے میری طرف سے انہیں گیند لگی تھی جس سے وہ تھوڑے زخمی ہوئے تھے ، اس پر تھوڑی ناراضی پیدا ہوئی تھی لیکن بچپن میں ناراض ہونا عارضی ہوتا ہے صلح ہوگئی تھی ، ہمارے درمیان بہت زیادہ دوستی رہی ہے ، ایاز صادق نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی عمران خان پر تنقید نہیں کرونگا ہمیشہ انہیں صاحب کہہ کر ہی بلاﺅنگا ، بچپن سے جو دوستی کا رشتہ قائم ہوا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہےگا۔ خیال رہے کہ آج الیکشن ٹربیونل کی طرف سے این اے 122کا فیصلہ سنایا جائے گا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ آنے کی صورت میں انہیں اپنی نشست اور عہدے سے نااہل ہونا پڑے گا ، اس وقت مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد الیکشن ٹربیونل کے باہر موجود ہے جن کی تعداد فیصلہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے بڑھتی جارہی ہے ، پولیس کی طرف سے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹربیونل کے باہر خاردار تار لگائی جارہی ہے ، خواتین کارکنا ن کی بھی بڑی تعداد اپنی مخالف جماعت کے کارکنوں کے خلاف وہاں نعرے بازی کیلئے موجود ہے جس کیلئے پولیس کی طرف سے لیڈیز پولیس تعینات کردی گئی ہے
عمران خان بچپن کے دوست ہیں کبھی تنقید نہیں کرونگا ، ایاز صادق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
-
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
-
یورپ میں شدید گرمی کے باوجود لوگ گھروں میں اے سی کیوں نہیں لگا سکتے؟
-
گلاس برج سے
-
لاہور،اسکول کے سکیورٹی گارڈ کی دوست کے ہمراہ خاتون ٹیچر کیساتھ اجتماعی زیادتی
-
سعودی عرب میں روزگار کیلیے مقیم غیرملکی ملازمین کو آخری ڈیڈ لائن دے دی گئی
-
پی ڈی ایم اے کا آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
-
کابل زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا،پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے،ویڈیو وائرل
-
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی
-
سونے کی قیمت عالمی دباؤ کا شکار، ایک دہائی کی بدترین سہ ماہی کا خدشہ
-
جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت
-
محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
-
سیف علی خان کا چاقو حملے کے ایک سال سے زائد عرصے بعد نیا انکشاف
-
آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی



















































