کراچی(نیوزڈیسک) نیپئر میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلے میں لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ صادق گڈانی اس کے ساتھی سالار سمیت پانچ افراد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نیپئر اعظم خان ، ایک کانسٹیبل اور رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق صادق گڈانی کے سر کی قیمت پچیس لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق بابا لاڈلہ کے فرار ہونے کے بعد صادق گڈانی نے گینگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا –