جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی تیاری کرلی،پرویزخٹک کا انکشاف

datetime 21  اگست‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی نے عام انتخابات کی تیاری کرلی ،یراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کاانکشاف ،کہتے ہیں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں صوبے کی تمام صوبائی اور قومی نشستوں پر مقابلہ کرے گی انہوںنے کہا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت ایک ایسے صاف و شفاف نظام کے تحت چل رہی ہے جس سے لوگوں کو اپنا حق اور انصاف آسانی کے ساتھ مل رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ایجنڈے کے مطابق صوبائی حکومت کے بیشتر اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر عوام کو منتقل کردیئے گئے ہیں اور بلدیاتی ادارے خود مختار طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور ایسے قواعد وضع کئے گئے ہیں کہ اُن کے کام میں صوبائی حکومت مداخلت نہیں کرسکے گی وہ سول سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی لوئر دےر کے رہنما فخر زمان کی قیادت میں اوچ، ضلع دیر کے 20 رکنی وفدسے گفتگو کر رہے تھے وفد میںسابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سلطنت خان اور اوچ سے تعلق رکھنے والے نومنتخب بلدیاتی کونسلرز، سیاسی و سماجی رہنما، وکلائ، پی ٹی آئی کے ضلعی و یوتھ ونگ کے عہدیداراور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما شامل تھے نوشہرہ سے نو منتخب رکن ضلع کونسل لیاقت خٹک بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کونسلروں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی سکیمیںمنتخب کرتے وقت اپنے ذاتی اور سیاسی فائدے کو نہیں بلکہ عوام اور خصوصاً غریبوں کے مفاد کو مدنظر رکھیں انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کیلئے ووٹ کے بجائے علاقے کی ترقی اور غریبوں کی فلاح کی سوچ مقدم ہونی چاہیئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں صوبے کی تمام صوبائی اور قومی نشستوں پر مقابلہ کرے گی اور پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے پیش نظر ہمیں یقین ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھی آسانی کے ساتھ غالب اکثریت حاصل کرے گی انہوں نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں دیر میں پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کی کامیابی پر ضلعی اور دیگر عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دیر کے مسائل پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور وہ خود عمران خان کے ہمراہ دیر کا دورہ کرکے پارٹی کے ورکروں کی توقعات پوری کریں گے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اوچ سے چکدرہ تک بائی پاس روڈ تعمیر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…