جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

”میرے گھر کو پولیس نے گھیر رکھا ہے” اینکر عمران ریاض نے ویڈیو شیئر کردی

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن عمران ریاض کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے اور آنے جانے والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کل رات لاہور واپس پہن​​چا ہوں۔ آج پولیس نے پھر

کئی گھنٹے سےمیرے گھر کو گھیرا ہوا ہے اور آنے جانے والوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے چاروں اطراف سے میرے گھر کی فلم بھی بنائی ہے۔ حقیقت میں غنڈہ راج اسی کو کہتے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان پر ناجائز اسلحے کا کیس بنایا جاسکتا ہے ۔ میرے تمام سیکیورٹی والوں کا اسلحہ لائسنس والا ہے اور ہم ہتھیار صرف حفاظت کے لیے رکھتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں۔ جبکہ گھر کے باہر صرف مسلح گارڈز کو کھڑے ہونے کی اجازت ہے۔ کیونکہ میرا گھر سنسان علاقے میں ہے جہاں کوئی دوسرا گھر قریب آباد نہیں ہے۔میں یہ صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ انہوں نے اب اس مدعے پر کام شروع کر دیا ہے مگر انشاءاللہ یہاں بھی منہ کی کھائیں گے۔عمران ریاض نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا میرے گھر کے اطراف میں لگائی گئی پولیس کا تعلق مختلف پولیس سٹیشنز سے ہے کیا لاہور میں جرائم ختم ہو گئے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…