منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی مزاحمت کی ہدایت کی ہے ۔ پیر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیب قانون میں ترامیم پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کالی پٹیاں باندھی گئیں۔اجلاس کے دوران عمران خان نے نیب قانون میں ترامیم کی بھر پور مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی کی کوشش بھر پور انداز میں اجاگر کریں۔عمران خان نے فواد چوہدری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی سازش اور اس کے اہداف سے قوم کو آگاہ کرنے اور جماعت کے ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ چوروں کو این آر او دوم دے کر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔عمران خان  نے کہا کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اوّل سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دلوانا ہے، انہوں نے نیب قانون بدل کر قوم کے لوٹے گئے1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے چوروں کو لوٹ مارکی کھلی آزادی تیسری دنیا میں غربت کی بڑی وجہ ہے، 26 سال بڑے چوروں کو قانون کے تابع کرنے، احتساب کا نظام مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کی۔عمران خان نے کہا کہ ایک طرف ملک نہیں سنبھل رہا دوسری طرف چوری معاف کروانے کی ان کی کوششیں گوارا کی جارہی ہیں، اس کرپٹ سفاک گروہ نے پاکستان کی اخلاقیات تباہ کر دی ہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آ کر لوٹ مارکرنا اور ادارے تباہ کر کے اس لوٹ مار کو بچانا کلچر بنا دیا گیا ہے، مجرموں کے ٹولے کی اس شرمناک کوشش کی ہرسطح پر مزاحمت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…