کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی ، دھابیجی کے قریب شالیماراور مال گاڑی ایک ٹریک پر آگئیں ، ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر حادثے سے بچا لیا ،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں گاڑیاں ایک ہی وقت میں ٹریک پر آگئیں جس کے بعد ڈرائیور نے ہنگامی بریک استعمال کرتے ہوئے گاڑی روک لی ، ڈے ایس ریلوے نثار میمن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 2 ٹرینیں ایک ٹریک پر تھیں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ڈرائیور نے بروقت گاڑی روک لی ، شالیمار ایکسپریس کو کراچی روانہ کردیا گیا ہے ، مسافروں نے محکمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ ملازمین کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غفلت سے ہزاروں لوگوں کی جان دائو پر لگائی گئی ہے ، پہلے بھی پاکستان ریلوے میں ٹرین کے بڑے حادثے ہوچکے ہیں