جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی واپسی درست نہیں، جاوید میانداد

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) جاوید میانداد نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد آصف، سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی ، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹرجاوید میانداد نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسر کو دور رکھ کر اس ناسور سے جان چھڑوائی جائے ، پی سی بی اس معاملے پر کئی سمجھوتہ نہ کرے ، ایسے کھلاڑیوں کی واپسی سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اگر ان کو اجازت دینی ہے تو سلیم ملک کو بھی اجازت دے دیں ، جاوید میانددان نے کہا کہ آئی سی سی فوراً فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرے ، پاکستان ہماری ماں ہے ان کھلاڑیوں نے ہماری عزت کو نیلام کیا ہے ، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ فکسنگ میں مجرم ثابت ہونے والوں کو دوبارہ موقع دے کر جگ ہنسائی کروائی جائے ، فکسر کھلاڑیوں کے کھیلنے سے غلط پیغام جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑیوں میں اس فیصلے سے غلط تاثر پیدا ہوسکتا ہے ،خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کو رعایت دیتے ہوئے 5سالہ پابندی ہٹائی گئی تھی جس کے بعد لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن نے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ پی سی بی کے ذرائع کی طر ف سے قومی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت بھی سامنے آئی تھی ، واضح رہے کہ 2010میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد آصف اور سلمان بٹ کو اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں 10سال اور 7 سال پابندی لگائی گئی تھی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…