اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

2016ء میں نواز شریف کو فارغ کیے جانا بھی سازش تھی ، عرفان صدیقی

datetime 16  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے 2016ء میں نواز شریف کو فارغ کیے جانے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے ذریعے نواز شریف کو فارغ کرنے سے متعلق ایک شائع اسٹوری میں پہلے بتا دیا گیا تھا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار

خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تاریخ میں کوئی حکومت نہ ملے گی کہ کسی کے ہاتھ نہ باندھے گئے ہوں یا کسی کے خلاف سازش نہ ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہر درد کی دوا کی گئی۔ میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ فوج کیا کہہ رہی ہے، خان صاحب کیا کہہ رہے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اقتدار سے فارغ ہو کر تختہ دار تک جانے سازش دکھائی دیتی ہے،بے نظیر سرراہ شہید ہوجاتی ہیں،لیاقت علی خان کو گولی لگی، یہ سازشیں دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2016 میں نواز شریف کے جانے سے پہلے ایک اسٹوری شائع ہوئی کہ نواز شریف کو فارغ کیا جائے گا۔ اسٹوری میں بتایا گیا کہ عدالت کے ذریعے نواز شریف کو فارغ کیا جائے گا،یہ سازش ہے۔حکومت کے حالیہ بجٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بجٹ کے پیچھے ایک تاریخ ہے اگر یہ تاریخ نہ ہوتی تو ذخائر 9 ارب ڈالر نہ ہوتے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…