جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کل پٹرول اور ڈیزل پھرمہنگا کرنے کی تیاریاں متوقع نئی قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) پاکستان میں پندرہ اور سولہ جون کی درمیانی شب بارہ بجے سے پٹرول کی قیمت میں کم و بیش 10روپے لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے لٹر اضافے کی تجویز ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق 27

مئی 2022ء کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لٹر اضافہ کیا جس کے بعد 3جون 2022ء کو دوبارہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تیس تیس روپے فی لٹر قیمت بڑھائی۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں سے قبل ہمیں پٹرول کی قیمت 210روپے فی لٹر سے بڑھا کر چند روز میں 220روپے فی لٹر کرنا پڑے گی‘ اسی طرح ڈیزل کی فی لٹر قیمت 205سے بڑھا کر 235روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے۔یاد رہے کہ پچھلے ہفتے ہی آئل کمپنیز نے جڑواں شہروں کے پٹرول پمپ کی سپلائی کو روک دیا تھا،ڈپو کے باہر پٹرول ٹینکر کی لائنیں لگ گئیں،پٹرول پمس پر بھی شہری خوار ہوئے ۔ پٹرولیم ڈویلز کے مطابق پٹرول کی سپلائی بند ہونے سے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو جائے گا۔پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بھی نہ ہوا اور سپلائی روک دی گئی،آئل کمپنیوں کے مالکان پمپس کو پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…