اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

یکم جولائی سے آف نیٹ کالز مزید سستی ،موبائل فون صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 14  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی اے یکم جولائی سے موبائل ٹرمینیشن ریٹس (ایم ٹی آر) کو موجودہ 0.50 روپے سے کم کر کے 0.40روپے کررہا ہے جس سے آف نیٹ کالز مزید سستی ہو جائیں گی،روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدری کی شائع خبر کے مطابق موبائل ٹرمینیشن

ریٹس وہ قیمت ہے جو سیلولر موبائل آپریٹر دوسرے موبائل آپریٹر سے اپنے نیٹ ورک پر اپنی آف نیٹ کالز کو ختم کرنے کے لئےلیتا ہے، ذرائع کے مطابق جولائی 2023 سے مزید کم کر کے 0اعشاریہ 30روپے کر دیا جائے گا، پی ٹی اے نے 24نومبر 2021کو ایم ٹی آر کی مذکورہ بالا شرحوں کا تعین جاری کیا اور ان ایم ٹی آر کا تعین پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت،بلتستان کے لئے دیگر موبائل نیٹ ورکس یا فکسڈ نیٹ ورکس سے موبائل نیٹ ورکس پر ہر قسم کی کالز (یعنی مقامی، دور کی اور بین الاقوامی آنے والی کالز) کے لئے کیا ، پی ٹی اے کا خیال ہے کہ ایم ٹی آرز کو کم کرنے سے صارفین کو زیادہ مسابقتی اور جدید پیشکشیں ملیں گی جیسے مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت آف نیٹ کالز بہت مہنگی ہیں ، اس حوالے سے پیکیجز بھی انتہائی محدود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…