ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

60سے 80ہزار ماہانہ کما لیتا ہوں ، ظہیر احمد کا دعاذہرہ کیساتھ پہلا انٹرویو

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(/مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)کراچی سے لاپتا ہونے والی اور  بعد ازاں  پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور  ان کے شوہر  ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام پر آگیا جس میں کہاگیاہے کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے

اور ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا دکھایا اور بتایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر دعا زہرا اور ظہیر احمد کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کے  ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، میں آئی فون ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہوں،60سے 80ہزار ماہانہ کما لیتا ہوں ۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں سے متعلق ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم سے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے اور  ہم ان چیزوں کو دیکھ کر ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا دکھایا اور بتایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور  ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کچھ نہیں بولنا۔ظہیر نے کہا کہ شروعات میں ہم پب جی پر ملے اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی تاہم اس کے بعد  دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی اور ہم 3 سال 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…