لندن(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی بیٹسمین سب کچھ گنوا کر خواب غفلت سے جاگنے لگے، آخری ایشز ٹیسٹ کے ابتدائی روز 3 وکٹ پر 287 رنز بنالیے، نائب قیادت پانے والے ڈیوڈ وارنر نے 85 رنز اسکور کیے،مستقبل کے قائد اسٹیون اسمتھ 78 رنز کے ساتھ کریز پرموجود تھے، سبکدوش ہونے والے کپتان مائیکل کلارک پہلی باری میں 15 رنز کے مہمان بن گئے۔تفصیلات کے مطابق سیریز میں 1-3 کے گھاٹے میں جاکر ایشز ٹرافی گنوانے والی آسٹریلوی ٹیم نے اوول میں بحالی وقار کیلیے جدوجہد شروع کردی ہے، ابتدائی روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہری بھری وکٹ اور آسمان پر بادلوں کو دیکھتے ہوئے کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر بولرزمطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپائے۔اوپنرز کرس روجرز اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 110 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے روجرز نے 43 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر فرسٹ سلپ میں موجود کک کا کیچ بنے، رواں سیریز کے اختتام پر نائب کپتان کی نوید پانے والے وارنر نے خوشی کے اس موقع کو سنچری سے دوبالا کرنا چاہا مگر معین علی راہ میں حائل ہوگئے، 85 رنز پر وہ ایڈم لیتھ کا کیچ بنے۔کپتان مائیکل کلارک اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے خواب انکھوں میں سجائے میدان میں اترے مگر115 ویں ٹیسٹ کی پہلی باری میں صرف 15 رنز بناکر بین اسٹوکس کی گیند پر امپائر کمار دھرماسیناکی جانب سے کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیے گئے، کلارک نے ریویو کا سہارا لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مایوسی کے عالم میں وہ پویلین واپس روانہ ہوئے تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔ بارش کے سبب بھی کھیل کچھ دیر رکا، جب پہلے دن کااختتام ہوا تو ا?سٹریلیا نے 3 وکٹ پر 287 رنز بنالیے تھے، اسٹیون اسمتھ 78 اور ایڈوم ووگس 47 رنز پر ناٹ آوٹ رہے
کینگروز سب کچھ گنوا کرخواب غفلت سے جاگنے لگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
ٹیلی کام شعبے میں بڑا انقلاب، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون ایک کمپنی بن گئے
-
تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ سے ایک اور خوشخبری
-
جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
’ایسا استقبال کہیں نہیں ہوا‘، عمران ہاشمی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف



















































