اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

شدید گرمی میں ابر رحمت ، محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی

datetime 13  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پری مون سون کا سپیل 16 جون سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔شدید گرمی میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کیساتھ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کر دی ہے ۔ دوسری جانب آج پیر کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور

خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعد دوپہر /شام پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں /آ ندھی چلنے کے علا وہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: جہلم 32 ،مری 10،ا سلام آباد(سٹی 08،ایٔرپورٹ ،گولڑہ03،سید پور02)، راولپنڈی( شمس آباد 06، بوکرا 03 اور چکلالہ 02)اٹک02،سیا لکوٹ (ائیرپوٹ 01)، کشمیر:راولاکوٹ24 ، مظفر آباد(سٹی 04،ایٔرپورٹ 02) ،کوٹلی03، گڑھی دوپٹہ 02، خیبر پختونخوا:کالام 06 ،کاکول 05 ،دروش04، بالاکوٹ 02،پشاور (سٹی 02،ایٔرپورٹ 01)، میر کھانی ، پاراچنار 01،چترال 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،بابوسر09، گوپس 03گلگت02، بلوچستان :لسبیلہ 12،پنجگور 04،خضدار میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی،جہلم ، ڈی آئی خان 46 ، بھکر، اٹک اور گجرات میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…