اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں توہینِ پیغمبرۖ کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی، مزید 112 مسلمان گرفتار

datetime 13  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں توہینِ پیغمبرۖ کے خلاف مظاہروں کے الزا م میں مزید 112 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا گیا،بھارت بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مزید 112 مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گستاخ نوپور شرما کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

نوپور شرما کے تبصرے کے بعد مغربی بنگال میں بھی فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ ہاڑا میں بی جے پی کے دفتر کو جلا دیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز نادیہ ضلع میں ایک لوکل ٹرین میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مرشد آباد میں دکانوں کو لوٹا گیا۔،میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں ترنمول مینارٹی سیل (ٹی ایم سی)کے جنرل سیکرٹری ابو سہیل نے کونٹائی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں نوپور شرما پر دو مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو بڑھاوا دینے پر 153 اے سیکشن کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں 504، 505 اور 506 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جو نقصِ امن کے لیے جان بوجھ کر لوگوں کو اکسانے، عوامی سطح پر شرانگیزی اور مجرمانہ دھمکی سے متعلق ہیں۔قبل ازیں جب مظاہرین نے ہاڑا میں نیشنل ہائی وے کو بند کیا تو مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ بی جے پی ترجمانوں کے نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتی ہیں جن کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں تشدد پھیلا ہے بلکہ تقسیم بھی بڑھی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے ترجمانوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا اور عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…