جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سنگاکاراکا آخری ٹیسٹ،گراونڈ میں قدم رکھنے پرگارڈ آف آنرپیش کیا گیا

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوز ڈیسک) سری لنکاکے اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ کیلیے گراو¿نڈ میں قدم رکھنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وہ کولمبو میں بھارت کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے میچ کے اختتام پرانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جب میزبان سائیڈ فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہوئی تو سب سے آگے سنگاکارا تھے، انھیں دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں موجود 6 ہزارسے زائد تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا، اس موقع پر وہ بچوں کے ہاتھوں میں پکڑے بیٹس کے سائے میں فیلڈ میں داخل ہوئے۔ سنگاکارا نے 2000 میں ڈیبیو کیا تھا۔وہ تاریخ کے ان 6 بیٹسمینوں میں سے ایک کی حیثیت سے ریٹائر ہورہے ہیں جن کی ایوریج 57 یا زائد رہی۔ اگر وہ اپنے اس آخری ٹیسٹ میں مزید 132 رنز بنا لیں تو پھر ایوریج میں عظیم ویسٹ انڈین بیٹسمین گیری سوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے شاندار کیریئر پر سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے الوداعی ٹیسٹ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی شریک ہوئے اور شیلڈ پیش کی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…