اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بحیرہ احمر میں 15 ہزار بھیڑوں سے بھرا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا

datetime 13  جون‬‮  2022 |

خرطوم (این این آئی)سوڈان کی سواکن بندرگاہ پر 16 ہزار بھیڑیں سعودی عرب لانے والا جہاز بدر ون ڈوب گیا، تاہم جہاز کے عملے کو بچا لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سواکن بندرگاہ کے عہدیدار نے بتایا کہ بدر ون جہاز پر 15 ہزار 800 بھیڑیں لدی تھیں

جو اتوار کی صبح ڈوب گیا۔ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ جہاز کے عملے کو بچا لیا گیا۔ جہاز کے ڈوبنے سے بندرگاہ کی کارکردگی متاثر اور ماحول بھی متاثر ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں بھیڑوں کے مرنے کی وجہ سے تعفن پھیلے گا۔سواکن بندرگاہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدرون جہاز پر زیادہ سے زیادہ 9 ہزار بھیڑیں لادی جا سکتی تھیں۔ جہاز پر گنجائش بڑھائی گئی تھی۔ پہلی بار 15 ہزار سے زیادہ بھیڑیں جہاز پر لادیں گئیں۔ اس سے قبل اس جہاز پر زیادہ سے زیادہ 12 ہزار بھیڑیں لادی جا چکی ہیں۔سوڈانی چیمبر کے چیئرمین عمر بشیر الخلیفہ نے بتایاکہ جہاز 13 میٹر گہرے پانی میں ڈوبا ہے۔ اس میں نقصان کا اندازہ چودہ ملین سعودی ریال (چار ملین ڈالر)لگایا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں صرف 700 بھیڑیں زندہ بچائی جا سکیں لیکن ان کی حالت بھی ایسی نہیں کہ انہیں قربان کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…