اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

‘اداروں نے عمران خان سے کہا تھا اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے، نذیر چوہان کا بیان

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے سابق نذیر چوہان نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اداروں نے بار بار کہا کہ اپنی کارکردگی درست کریں اور عثمان بزدار کو تبدیل کریں لیکن انہوں نے کبھی ان کی بات نہیں سنی اور وسیم اکرم پلس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے رکھا اور وسیم اکرم پلس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے رکھا،

اداروں نے کہا کہ اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے لیکن ہمارے کہنے پر کم از کم بزدار کو تو بدل دو۔نیا دور کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان نے اس شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہی اس لئے تھا۔نجی ٹی سی سماء ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ یہ کرپشن عثمان بزدار کو آگے کرکے کوئی اور کر رہا تھا۔ ابھی پتہ نہیں کرپشن کے اور کتنے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔ فرح گوگی جیسے بے شمار قصے نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو وسیم اکرم پلس کہتے تھے لیکن اتنی خراب کارکردگی کے باوجود کبھی ان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ حتیٰ کہ اداروں تک نے ان کو کہا تھا کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ ہم تو انگلی پکڑ کر آپ کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ اگر پتہ ہوتا کہ آپ اتنے نالائق ہیں تو کبھی آپ کو لے کر نہ آتے۔ لیکن ہمارے کہنے پر کم از کم بزدار کو تو بدل دو۔نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ اداروں کی جانب سے عمران خان سے کہا گیا کہ عثمان بزدار کو تو پتہ تک نہیں کہ حکومت چلانا کسے کہتے ہیں۔ یہ باتیں پی ٹی آئی چیئرمین کو تین مرتبہ کہی گئیں۔ ایک مرتبہ تو میرے سامنے کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو اگر ٹھیک کرنا ہوتا تو اس کیلئے سب سے قابل شخص عبدالعلیم خان تھا۔

اس میں آخر کس چیز کی کمی تھی۔ وہ ایسے شخص ہیں جو عوام کو ڈیلیور کر سکتے تھے۔ وہ پی ٹی آئی کو جوڑ سکتے تھے۔ لیکن ان کی قربانیوں کا یہ نتیجہ دیا کہ عمران خان صاحب نے خود ان پر پرچہ کٹوا دیا۔ اس کے علاوہ مجھ پر بھی ایف آئی آر درج کروا کے معافی منگوائی گئی۔

عمران خان نے خود کال کرکے کہا کہ شہزاد اکبر سے معافی مانگو۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فیاض الحسن چوہان میرے پاس آئے

اور پیغام دیا کہ عمران خان صاحب کی ہدایت ہے کہ فوری طور پر صلح کرو۔ میری وہاں پر ویڈیو ریکارڈنگ کرکے عمران خان کو بھیجی گئی۔

نذیر چوہان نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ 2014 کے دھرنے میں لوگ ہی کوئی نہیں تھے۔ میں صورتحال دیکھتے ہوئے میں لاری اڈے پر گیا

اور وہاں موجود لوگوں اور مزدوروں کو پانچ پانچ سو دے کر ساتھ چلنے پر راضی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا لوٹا تو عمران خان خود ہے جس نے صرف پانچ سیٹوں کیلئے پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو بیچ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…