پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

تائیوان کے لیے جنگ شروع کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے، چین

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپورسٹی(این این آئی)چین نے امریکہ کو بتا دیا ہے کہ وہ تائیوان کے مسئلے پر کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں اور اس معاملے میں وہ جنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔ ادھر امریکہ نے بیجنگ کے اشتعال انگیزروئیے پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیر دفاع وائی فینگی کی اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ پہلی بار ملاقات ہوئی اور آمنے سامنے کی اس بات چیت کے ایک دن بعدامریکی وزیردفاع آسٹن نے تائیوان کے حوالے سے چین کے روئیے پر سخت تنقید کی۔سکیورٹی سے متعلق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے تائیوان کے قریب اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کرنے والی فوجی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے۔ اس میں حالیہ مہینوں میں ریکارڈ تعداد میں تائیوان کے قریب پرواز کرنے والے (چینی فوجی)طیارے شامل ہیں اور یہ تقریبا روزانہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بار پھر سے جزیرہ تائیوان کے آس پاس چینی اشتعال انگیزی اور غیر مستحکم کرنے والی عسکری سرگرمیوںپر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ چین نے امریکہ کو بتا دیا ہے کہ وہ تائیوان کے مسئلے پر کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں اور اس معاملے میں وہ جنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…