پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں تین نسلوں کی جانب سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ریکارڈ بن گیا

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں تین نسلوں کی جانب سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ریکارڈ بن گیا،باپ اور بیٹی کے بعد دادا کے عالمی ریکارڈ کو تسلیم کرلیا گیا، معمر ترین 70 سالہ نسیم الدین کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ موصول ہو گئے،گنیز ورلڈ ریکارڈ

نے ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر بھی اپلوڈ کر دی جس کو اب تک ایک کروڑ افراد دیکھ چکے۔پیشہ کے لحاظ سے ویلڈر کراچی کے رہائشی 70 سالہ نسیم الدین نے ایک ہاتھ سے مٹھی میں سیب توڑنے کے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی ، انہوں نے13 کے مقابلے میں 18 سیب توڑنے کے بعد اپنے ریکارڈ کو 21 مرتبہ مٹھی میں سیب توڑ کر مزید بہتر کیا تھا،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ریکارڈ کو منظور اور تصدیقی ایمیل بھی جاری کی، جبکہ گنیز ریکارڈ کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔گینز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر نسیم الدین نے نئی تاریخ رقم کی، نسیم الدین کا سرٹیفکیٹ موصول کرنے کے بعد کہنا ہے کہ ساری زندگی لوہے کے ساتھ کام کیا ہے، اس لیے ہاتھ بھی لوہے کا ہی ہو گیا ہے، خواہش تھی کہ میں پاکستان کا نام روشن کروں، اب جب سرٹیفکیٹ بھی مل گئے ہیں تو خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔نسیم الدین پاکستان کے لیے مارشل آرٹس میں پوری دنیا میں سب زیادہ 77 عالمی ریکارڈز بنانے والے محمد راشد کے والد ہیں جب کہ ان کی پوتی فاطمہ بھی صرف 7 سال کی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا چکی ہیں،دریں اثنانسیم الدین نے یہ ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…