جمعہ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2026 

توانائی بحران نے ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں، محنت کش طبقہ بیروز گار ہونے کا خدشہ

datetime 11  جون‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن)انرجی بحران نے ملکی انڈسٹری کیلئے مشکلات پیدا کردیں ‘ محنت کش طبقہ بیروز گار ہونے کا خدشہ ‘ بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد ککنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 25سے 30روپے اضافہ ہوگیا ، ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئل

اور گھی کی قمیتوں میں فی کلو 130روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ، مہنگائی کا سلسلہ بھی جاری ٹرانسپورٹ اور ریل گاڑی کے کرائے کئی گنا بڑھ گئے ‘‘ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی پریشان ‘ تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں ہو شربا اضافہ آن لائن کے مطابق ملک میں نت نئے مسائل نے لوگوں سے ان کے دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں ‘ مہنگائی کے طوفان سے عام آدمی کی پریشانیاں ڈھکی چھپی بات نہیں ‘ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے تنخواہ دار اور محنت کش طبقے کی مشکلات میں ہو شر بااضافہ ہو چکا ہے جبکہ کوکنگ آئل اور گھی تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران 130روپے زائد فی کلو کے حساب سے اضافہ کردیا جوکہ کوکنگ آئل اور گھی 470روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوریا تھا آج آئلاور گھی کی قیمت 600روپے کلو تک پہنچ چکی ہے بجلی کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ‘ انرجی بحران سے ملکی انڈسٹری بند ہونے کے خطرات جنم لینے لگے اور مزدور طبقہ بیروزگاری کے تصور سے سخت پریشان دکھائی دیتاہے ‘ ٹرانسپورٹ اور ریل کے کرایئے بڑھ گئے اور نت نئے مسائل پیدا ہونا جرائم میں اضافہ کی بڑی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے ‘ موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور اقدامات اٹھانا بے حد ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…