اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی سے امریکی بھی پریشان ،پٹرول کے نرخ تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن کے قریب پہنچ گئے

datetime 11  جون‬‮  2022 |

واشنگٹن(آن لائن ) امریکہ میں پٹرول کے نرخ روز بروز بڑھتے ہوئے پہلی بار پانچ ڈالر فی گیلن کے قریب پہنچ گئے دوسری طرف سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو آمدنی میں بھی کمی آئی ہے اور افراط زر میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے. افراط زرمیں اضافے

سے گھروں کے کرائے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے امریکی آٹو کلب کے مطابق ملک میں پٹرول کی فی گیلن اوسط قیمت 4.97 ڈالر رہی پٹرول کی اس ہوش ربا گرانی نے دوسری اشیاء ضرورت کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے.امریکہ میں صرف ایک ہفتے میں پٹرول کے نرخوں میں تقریباً چوتھائی ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے، جب کہ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ اضافہ دو ڈالر کے قریب ہے پٹرول کے نرخ صرف امریکہ میں ہی نہیں بڑھے بلکہ اس اضافے نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے. برطانیہ نے بھی اپنا ریکارڈ توڑا اور وہاں پٹرول تقریباً 8.80 ڈالر فی گیلن فروخت ہو رہا ہے دوسری طرف امریکا کے مرکزی بنک ’’امریکی فیڈرل ریزرو‘‘ نے بتا یا کہ دو سال میں پہلی بار مجموعی گھریلو آمدنی میں کمی ہوئی ہے اور امریکی معیشت بدستور مشکلات میں گھری ہوئی ہے.مرکزی بینک نے اس زوال کا ذمّہ دار سٹاک مارکیٹ کی مندی کو ٹھہرایا ہے موجودہ سہ ماہی میں سٹاک تقریباً تین ٹریلین ڈالر گرے جبکہ مکانوں کی مالیت میں 1.7 ٹریلین کا ڈالر کا اضافہ ہوا ہے . فیڈرل ریزرو کا کہنا ہے کہ کورونا عالمی وبا کے بعد 2021 کے آخر میں مجموعی گھریلو آمدنی اعشاریہ پانچ ٹریلین ڈالر کم ہوئی تاہم فیڈ رل ریزروکا کہنا ہے کہ گھریلو بیلنس شیٹ بدستور مستحکم ہے اور افراط زر کے اثرات فی الحال غیر واضح ہیں. فیڈرل ریزرو کا کہنا ہے کہ پچھلے 40 برسوں میں اس سال افراط زر کی شرح سب سے ہے فیڈرل ریزرو افراط زر کو روکنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے سال کی پہلی سہ ماہی میں کل قومی پیداوار ڈیڑھ فی صد کے قریب کم ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…