بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیو کمر کس لو۔۔۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16جون سے اتنا بڑا اضافہ متوقع کہ آپ پچھلی قیمتیں بھول جائیں گے

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 23؍ اور 55؍ روپے کا مزید اضافہ کرنا ہوگا۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے

دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو مرتبہ 30؍ روپے کا اضافہ کرنے کے بعد، توقع ہے کہ حکومت نئے مالی کے آغاز سے قبل تیل پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دے گی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کے تناظر میں پٹرول پر سبسڈی 23؍ روپے جبکہ ڈیزل پر 55؍ روپے ہے۔قیمتوں کا حتمی تعین آئندہ ہفتے اوگرا کرے گا اور اپنی سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…