پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عامر لیاقت کاکل شام6بج کر 30منٹ پر معروف شخصیت کو بھیجا گیا ،آڈیو پیغام سامنے آگیا

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈاکٹر عامر لیاقت گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں ان کا کل شام 6بج کر 30منٹ پر بھیجا گیا آخری آڈیو بیان تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے ۔ آڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ آپ کا بہت بہت شکریہ ، بات یہ ہے کہ دل بہت دکھا ہوا تھا ، میرے لیے پاکستان ہمیشہ عزیز رہے گا کیونکہ یہ میرے دل پر لکھا ہوا ہے ،

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کھانستے ہوئے کہا کہ دکھ بہت ہیں زندگی میں ،میں بہت زیادہ دکھی ہوں ۔ مجھے سب نے استعمال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی تصویر ساتھ ایک وائس نوٹ شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہے عامر لیاقت نے ایک صحافی کو آخری وائس نوٹ بھیجا جس کا اختتام انتہائی افسردہ تھا، اللہ پاک عامر لیاقت حسین کی مغفرت فرمائیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق شیئر کیے گئے وائس نوٹ میں سنا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت بھرّائی ہوئی آواز میں کہہ رہے کہ ’سن تو سبھی لیتے ہیں لیکن آپ تو کم از کم سمجھتے ہیں، اسی لیے میں جب یہاں سے جا رہا ہوں تو دل بہت دکھا ہوا ہے کیونکہ ہمارے والدین ہجرت کر کے یہیں رہنے کے لیے آئے تھے، یہ (پاکستان) ہر وقت عزیز رہے گا۔‘عامر لیاقت حسین اس وائس نوٹ میں کہہ رہے ہیں کہ ’میں چاہے دنیا میں کہیں پر بھی ہوں، دل پر لکھا ہے پاکستان، میرا تو خون بھی شاید سبز ہو گا لیکن میں بہت زیادہ دکھی ہوں، مجھے سب نے استعمال کیا۔‘مرحوم عامر لیاقت حسین کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے ’آؤں گا تو کبھی نہیں واپس پلٹ کر، لیکن آپ دیکھیں گے مجھے، میرا رنگ جو میں نے یہاں چھپا رکھا اور لوگ وہ نہیں دیکھ سکے، لوگ تڑپیں گے لیکن میں یہاں واپس نہیں آؤں گا

۔دوسری جانب جناح اسپتال کی ڈاکٹر شنیلا نے کہا ہے کہ عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی اہلِ خانہ کی اجازت کے بغیر پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر شنیلا نے بتایا کہ عامر لیاقت کا بیٹا ملک سے باہر ہے اور بیٹے کےآنے کے بعد فیملی پوسٹ مارٹم کروانے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے3رکنی بورڈ قائم کیا گیا ہے پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کی سربراہی میں بورڈ پوسٹ مارٹم کرے گا۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بورڈ میں 2 میل میڈیکو لیگل افسران بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے حوالے سے انکی فیملی سے بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے ،

دو بیوں کو چھوڑ چکے جبکہ تیسری بیوی نے خلع دائر کی ہوئی ہے تاہم عامر لیاقت کے بچوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر پرموجود ہے، جہاں تفتیش جاری ہے۔

قبل ازیں ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت انتقال کرگئے، ان کی وفات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔عامر لیاقت گزشتہ شب کراچی میں واقع اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا

جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ملازمین کے مطابق گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں ہسپتال جانے کا کہا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال بھجوادی گئی ہے۔

پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان نے ٹوئٹر پر عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا،

میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…