پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت کی جانب سے ملک چھوڑ نے کی اطلاعات گردش کر نے لگیں

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی جانب سے ملک چھوڑ نے کی اطلاعات گردش کر نے لگیں ۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس کو عامر حسین لیاقت نے بھی ری ٹوئٹ کیا ۔وائرل ہونے والے ٹوئٹ میں

لکھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…